۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اقوام متحدہ بھی الحشد الشعبی کی تعریف کرنے پر مجبور

حوزہ/ الحشد الشعبی عراقی کے ذریعہ عراقی بے گھر افراد کو سہولیات کی فراہمی اور 2014سے2017 کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر اقوام متحدہ نےاس تنظیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں الحشد الشعبی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ ، جینن پلوشارت کی نمائندہ، زہرا الطابوری نے آج نینواہ آپریشن ہیڈ کوارٹر کے صدر دفتر کا معائنہ کیا الحشد کے کمانڈر خضیر المطروحی سے  ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا کہ ہم صوبہ نینوا میں مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے لئے الحشد الشعبی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

المطروحی نے بھی کہا کہ الحشد الشعبی  کی افواج بے گھر ہونے والے افراد سے واپس آنے والوں کی معلومات کی جانچ پڑتال کے لئے جدید طریقوں پر عمل پیرا ہیں تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ دہشت گرد عناصر اس معاملے کا فائدہ نہ اٹھائیں۔

یادرہے کہ سنہ 2014 میں داعشی دہشت گردوں کے حملے کے بعد لاکھوں عراقی بے گھر ہوگئے تھے  اور عراق اب ممکنہ داعش عناصر کی شناخت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مدد سے پناہ گزین کیمپوں کو بند کرنے اور انہیں اپنے گھروں کو واپس کرنے کی کوشش میں ہےنیز اس کا بھی خیال رکھے ہوئے ہے کہ  بے گھر لوگوں کے درمیان داعشی عناصر چھپے ہوئے نہ ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .